اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام www.urdunetpodcast.com کی شرائط وضوابط
استعمال کی شرائط وضوابط
اُردونیٹ پوڈ کاسٹ پر خوش آمدید! جاپان میں قائم کمپنی ایشیاء ویژن انٹرنیشنل اُردونیٹ پوڈکاسٹ کا منتظم ادارہ ہے۔ براہِ مہربانی نوٹ فرمالیں کہ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام www.urdunetpodcast.comکو استعمال کرنے یا اس پر رسائی (وزٹ) کیلئے آپ پر ذیل میں دی ہوئی شرائط کا اطلاق ہوگا اور اس کا اطلاق آپ کے پہلی بار ہماری ویب سائٹ کے استعمال کے ساتھ ہی شروع ہوجائے گا۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ کی شرائط یا ضوابط کو کسی بھی وقت تبدیل کیا جاسکتا ہے یا ان میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔اگر آپ اُردونیٹ پوڈکاسٹ کی شرائط وضوابط سے اتفاق نہیں کرتے تو فوری طور پر اس تک رسائی ترک کردیں۔ آپ کا اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام پر رسائی یا اس کا استعمال جاری رکھنا شرائط وضوابط کی توثیق کرنا ہوگا .
اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کا استعمال، استعمال کنندہ کا درج ذیل شرائط کیساتھ معاہدہ
آپ اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام کو اس شرط پر استعمال یا اس پر رسائی کر رہے ہیں کہ اسے صرف قانونی طور پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کریں گے اور کسی دوسرے کے حقوق پر نہ تو اثر انداز ہوں گے اور نہ ہی کسی دوسرے شخص کےاُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام پر رسائی یااس سے مستفید ہونے کے حقوق کو متاثر کریں گے۔ اس ویب سائٹ پر جو رویے ممنوع ہیں وہ درج ذیل ہیں .
1. اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کو کسی بھی لحاظ سے بگاڑنا یا قارئین کی اس تک رسائی میں خلل ڈالنا
2. کسی دوسرے شخص کو دھمکی دینا، ڈرانا یا ایسا کرنے کی کوشش کرنا
3. دوسرے شخص کو تنگ کرنا، اُسے ذہنی دباؤ کا شکار کرنا یا اس کے لیے پریشانی کا سبب بننا
4. کسی بھی قسم کا فحش یا غیراخلاقی مواد، متن، پیغام یا لنک بھیجنا
5. اُردونیٹ پوڈ کاسٹ کی ویب سائٹ پر جاری کسی بھی بحث ومباحثے کو معمول کے مطابق نہ چلنے دینا یا اس میں رکاوٹ ڈالنا
فکری اور تخلیقی جُملہ حقوق
اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام ویب سائٹ کے تمام جملہ حقوق بشمول تخلیقی حقوق، تجارتی مارکہ یا لوگو، نمونے (ڈیزائن) کے حقوق، تخلیقی یا استثنائی اور دیگر تخلیقی و فکری جُملہ حقوق (انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس) پہلے سے اندراج شُدہ (رجسٹرڈ) ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں بھی، اور اس اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تمام مواد (بشمول تمام کمپیوٹر ایپلیکیشنز) کے جملہ حقوق اُردونیٹ پوڈکاسٹ یا ایشیاء ویژن انٹرنیشنل کو لائسنس فراہم کرنے والے اداروں کے نام محفوظ ہیں۔ براہ مہربانی آپ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام ویب سائٹ پر شائع یا جاری ہونے والے مواد کو کسی بھی صورت میں اپنے ذاتی اور غیر کاروباری استعمال کے علاوہ نہ تو نقل کریں، نہ کسی دوسری جگہ شائع یا جاری کریں، نہ اس کے کسی متن کی حذف سمیت توڑ مروڑ کریں، نہ اس کی بنیاد پر کوئی مواد تیار کریں، نہ ڈاؤن لوڈ کریں گے، نہ کسی ویب سائٹ پر جاری کریں، نہ شائع کریں، نہ نشر کریں اور نہ کسی دوسرے ذریعے سے اسےبھیجیں گے اورنہ عوام الناس کو بہم پہنچائیں گے .
مذکورہ شرائط کی بنیاد پراُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کو استعمال یا اس پر رسائی کے معاہدے کے ذریعے آپ اس بات کے بھی پابند ہوں گے کہ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر جاری کیے جانے والے مواد کو ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے علاوہ نہ تو کسی بھی انداز میں اختیار کریں گے، نہ تبدیل کریں گے اور نہ ہی اس مواد یا متن سے اخذ کردہ کوئی مواد یا متن تیار کریں گے۔ براہ مہربانی ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے علاوہ اس مواد کو کسی دوسرے مقصد سے استعمال کرنے کے لیے پہلے اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام اور اس کی منتظم ایشیاء ویژن انٹرنیشنل سے تحریری اجازت حاصل کریں .
وہ متن، تجارتی مارکہ، نام، تصاویر، وڈیو، آڈیو اور لنکس جن سے اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ، اس کے منتظم ادارے ایشیاء وژن انٹرنیشنل یا کسی تیسرے فریق (ادارے) اور ان کی تخلیقات اور خدمات و سہولیات کی شناخت ہوتی ہے، ان کے استعمال کے جملہ حقوق مذکورہ فریقوں کے نام محفوظ ہیں۔ ان شرائط سے ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ کسی بھی استعمال کنندہ کواُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ، ایشیاء وژن انٹرنیشنل یا تیسرے فریق کے تجارتی مارکہ یعنی لوگو، ڈیزائن کے جملہ فکری اور تخلیقی حقوق اور دیگر حقوق کے استعمال کا اجازت نامہ یا لائسنس حاصل نہیں ہو سکتا۔ اس ضمن میں مزید معلومات کیلئے آپ بذریعہ ای میل اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کے منتظم ادارے ایشیاء ویژن انٹرنیشنل سے رابطہ کرسکتے ہیں .
اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام پر قارئین کا مواد یا ڈیٹا حوالگی
اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کے کئی حصّے یا صفحات استعمال کنندہ کی معلومات یا دیگر ڈیٹا کو ترسیل کرنے یا اس سائٹ پر جاری (پوسٹ) کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ اس میں ذاتی معلومات، تصاویر، وڈیو، آڈیو، تحریر، کالم، خبر، آراء اور تجاویز وغیرہ شامل ہوسکتی ہیں .
اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی بنیادی زبان اُردو ہے۔ براہِ مہربانی اس کے تمام جائزوں، تحریروں، بلاگز یا پیغامات میں اُردو زبان ہی استعمال کریں۔ آپ کی طرف سے اپنا کسی بھی قسم کا مذ کورہ مواد اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کو بھیجنے یا شیئر کرنے کی صورت میں آپ اس بات سے مکمل اتفاق کر رہے ہوں گے کہ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام آپ کے مواد کو بلامعاوضہ کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتا ہے اور آپ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام اور اس کے منتظم ادارے ایشیاء ویژن انٹرنیشنل کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ اپنی انتظامی اور ادارتی وجوہات کے تناظر میں آپ کے مواد کو دنیا بھر میں اپنے قارئین، سامعین، ناظرین اور مداحوں کیلئے ویب سائٹ یا سماجی ذرائع ابلاغ پر استعمال کر سکتے ہیں۔ مخصوص حالات میں اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کو یہ حق بھی حاصل ہوگا کہ وہ آپ کا مواد کسی تیسرے فریق کے ساتھ بانٹ (شیئر) بھی سکتا ہے۔ درج ذیل کو نوٹ فرمالیں .
1. آپ کے مواد کے جُملہ حقوق آپ کے پاس ہی رہیں گے اور ہمارے ساتھ بانٹنے (شیئر) کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ حق حاصل رہے گا کہ آپ اپنے مواد کو جس طرح سے چاہیں استعمال کر سکیں گے اوراپنا مواد کسی دوسرے فریق کے ساتھ بھی بانٹ سکیں گے .
2. اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام کو اپنا مواد بھیجتے یا حوالے کرتے ہوئے آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ کا مواد آپ کی اپنی تخلیق ہے، اس مواد سے کسی کی تضحیک نہیں ہو رہی ، اس مواد سے جاپان کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی اور یہ کہ آپ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کو مندرجہ بالا ضروریات اور ترجیحات کے تحت یہ حق دیتے ہیں کہ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام آپ کے مواد کو استعمال کر سکتا ہے۔ آپ اس بات کی بھی تصدیق کر رہے ہوں گے کہ آپ کے مواد میں جس کسی شخص کا ذکر ہے اسے (اور سولہ برس سے کم عمر کی صورت میں اس کے والدین یا سرپرست کو) اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ مزید برآں یہ کہ آپ کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے ۔ اگر آپ کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ نہیں ہے تو اپنا کسی قسم کا مواد اُردونیٹ پوڈ کاسٹ کے کسی صفحے یا فورم میں نہ دیں یا نہ لکھیں اور اگر آپ ایسا کررہے ہیں تو آپ نے اپنے والدین یا سرپرست سے اس کی باقاعدہ اجازت حاصل کی ہے .
3. اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام آپ کی تخلیقات کے ساتھ آپ کا نام بھی شائع یا جاری کرتا ہے ، لیکن کبھی کبھی بعض فنی یا انتظامی وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہوتا ۔ ہم اس بات کی ضمانت نہیں دیتے کہ آپ کا مواد لازمی اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام پر شائع یا جاری ہوگا۔ ہو سکتا ہے کہ بعض انتظامی وجوہات کے پیش نظر یا کسی بات کی تصدیق کے لیے اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام آپ کی تخلیقات یا کسی دیگر پیشرفت کے حوالے سے آپ سے رابطہ بھی کرے۔ یہ جاننے کے لیے کہ ہم کس صورت میں آپ سے رابطے کر سکتے ہیں ، ازراہِ کرم ہمارے رازداری طریقِ عمل (پرائیویسی پالیسی) کا مطالعہ کریں .
4. براہ مہربانی اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام کو بھیجنے کے لیے کس بھی قسم کے مواد کی تیاری کے دوران کسی طرح کا ضروری یا غیر ضروری خطرہ مول نہ لیجیے اور نہ ہی کوئی خلاف قانون کام کیجیے.
5. اگر آپ اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام کو مندرجہ بالا شرائط کے تحت جملہ حقوق دینے سے متفق نہیں تو براہ مہربانی آپ اپنی تخلیقات اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کو نہ بھیجیں.
6. خبروں سے متعلق مواد بھیجتے وقت اس بات کا خیال رکھیے کہ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام ضرورت کیمطابق اس میں ترمیم، تصیح یا تبدیلی کرسکتا ہے.
7. مندرجہ بالا شرائط کے علاوہ بھی اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کو بھیجے جانے والے مواد کے سلسلے میں آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے تو آپ ہم سے بذریعہ ای میل رابطہ کر سکتے ہیں.
8. اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام پرشائع یا جاری ہونے والے صفحات یا فورم ، مثلاً بلاگز ، عوامی آراء کے جائزے یا مقابلوں وغیرہ میں حصہ لینے کے لیے آپ کواندراج (رجسٹریشن) کروانا ہوگا۔ یہ اندراج کرواتے وقت آپ ہمیں جو بھی ذاتی کوائف دیں گے وہ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کے پاس محفوظ رہیں گے اور ہم انہیں اپنے رازداری طریقِ عمل (پرائیویسی پالیسی) کے تحت ہی استعمال کریں گے۔ آپ کے کوائف کو حتی الامکان محفوظ رکھنے کی کوشش کی جائے گی تاہم سرور میں خرابی یا کسی حادثے یا ہیکر حملے میں اس کے محفوظ رہنے کی ہم ضمانت نہیں دے سکتے ۔ لہٰذا اپنے ایسے ذاتی کوائف اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کو نہ بھیجیں یا اس کے فورم یا صفحات پر نہ تحریر کریں جن کے حادثاتی طور پر افشاء ہوجانے سے آپ کو کسی قسم کے نقصان یا خوف کا اندیشہ ہو.
اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام کا حلقہٴ قارئین اور اس کی برادریاں (کمیونیٹیز) :
اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام کے حلقہٴ قارئین اور برادریوں (کمیونیٹیز) میں شرکت کی صورت میں آپ کا ہماری مندرجہ ذیل شرائط سے متفق ہونا ضروری ہے.
1. آپ کے پیغامات یا برقی ڈاک سے متعلق شرائط :
آپ ہمیں جو پیغامات یا برقی ڈاک بھیجیں اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ اخلاقیات کے دائرے میں ہوں اور آپ کے مثبت ذوق اور رجحان کے عکّاس ہوں .
2. فضول، ہتک آمیز، اشتعال انگیز، متعصبانہ، نفرت انگیز، خلل ڈالنے یا کسی کو تنگ کرنے والے مواد سے گریز:
ضروری ہے کہ آپ کا بھیجا ہوا مواد تعمیری ہو اس سے کسی دوسرے کی دل آزاری نہ ہو اور اس کا مقصد کسی قسم کی خلل اندازی یا رکاوٹ نہ ہو۔ اسی طرح نہ تو آپ کا مواد اشتعال انگیز ہو اور نہ ہی کسی قسم کی اشتعال انگیزی کی ترغیب دیتا ہو.
3. غیر قانونی یا قابل اعتراض مواد :
اس قسم کا کوئی بھی مواد جو غیر قانونی ہو، جس سے کسی کو ڈرایا دھمکایا جائے، تضحیک آمیز ہو، گالم گلوچ والا ہو، کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہو، عریانی پر مبنی ہو، جنسی مقاصد رکھتا ہو، کسی کی مذہبی، نسلی یا عقائد کی تضحیک کرتا ہو یا اور کسی حوالے سے قابل اعتراض ہو، ایسے مواد کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ بے بنیاد یا جھوٹا مواد بھی تسلیم نہیں کیا جائے گا اور اس قسم کا مواد بھیجنے والے کا نام اور ای میل پتہ وغیرہ اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام کی ’ممنوعہ فہرست‘ میں شامل کیا جاسکتا ہے.
4. دوسروں کا احترام کریں :
براہ مہربانی اس بات کا خیال رکھیں کہ اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام کے حلقہٴ قارئین اور برادریوں میں ہر عمر اور اہلیت کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں. لہٰذا اپنے مواد اور آراء کا اظہار کرتے وقت اس بات کو مد نظر رکھیں کہ ہر عمر اور جنس کے لوگ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈام کام پڑھتے یا دیکھتے ہیں، لہٰذا دوسروں کا احترام ہمیشہ مد نظر رکھیں.
5. موضوع سے ہٹے ہوئے خیالات یا آراء :
یاد رہے کہ اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام پر ایک جیسی یا بالکل ملتی جلتی آراء اور خیالات کو بار بار شائع نہیں کیا جاتا۔ براہ مہربانی ایک مباحثے یا جائزے میں بھیجی ہوئی رائے کو کسی دوسری بحث یا جائزے میں دوبارہ نہ بھیجیں اور اصل موضوع سے ہٹی ہوئی آراء بھیجنے سے بھی گریز کریں ۔ براہِ مہربانی آراء بھیجتے وقت یہ بھی خیال رکھیں کہ اُن کا اظہار طویل نہ ہو.
6. اشتہار یا اشتہاری مواد بھیجنے یا چسپاں کرنے سے گریز :
براہِ مہربانی اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام کو کسی بھی قسم کا اشتہار یا اشتہاری مواد بذریعہ ای میل یا دیگر ذرائع سے نہ بھیجیں۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کے کسی بھی صفحے یا فورم پر اشتہار یا اشتہاری مواد نہ لکھیں، نہ بھیجیں اور نہ ہی منسلک کرنے کی کوشش کریں۔ ایسا کرنے والوں کی اُردونیٹ پوڈکاسٹ کی برادریوں (کمیونیٹیز) میں رسائی روکی جاسکتی ہے .
7. اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی بنیادی زبان :
اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی بنیادی زبان اُردو ہے۔ اس کے علاوہ دیگر زبانوں میں لکھے گئے مواد کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا جائے گا اور ایسا مواد صرف اُسی صورت میں قابل قبول سمجھا جائے گا جب انتظامی قواعد اس کی اجازت دیتے ہوں .
8. کسی کی نقل کرنے یا جعلی نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں :
اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کے استعمال کنندہ کو کسی قسم کا غیرموزوں، فحش اور قابل اعتراض نام (یوزر نیم) رکھنے کی اجازت نہیں ہے.
9. شکایات کی سہولت کا غلط استعمال :
شکایت بھیجنے کی سہولت کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر آپ کی طرف سے ایسا بار بار کیا گیا تو آپ کے اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکے گی ۔ کسی بھی قسم کی غلط شکایت بھیجنے یا کرنے سے گریز کیا جائے .
10. آپ کا اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام اکاؤنٹ :
اگر آپ ایک سے زیادہ لاگ اِن استعمال کرتے ہوئے برادری (کمیونٹی) میں جاری کسی بحث میں خلل ڈالنے یا دوسرے لوگوں کو بیزار یا تنگ کرنے یا اشتعال دلانے کے مرتکب پائے گے تو اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام پر موجود آپ کے تمام اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی .
آپ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام پر جتنے بھی اکاؤنٹ کھولیں ان کے لیے اپنا ایسا ای میل پتہ استعمال کریں جو آپ باقاعدگی سے دیکھتے ہیں۔ ویب سائٹ پر میانہ روی کے لیے ہم آپ سے اسی ای میل پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ایسے اکاؤنٹ جن میں کسی دوسرے شخص کے ای میل کا پتہ یا کسی عارضی پتے کو استعمال کیا جائے گا، ہم ایسے اکاؤنٹس کو بند کر دیں گے۔ اگر ہمیں محسوس ہوا کہ آپ کوئی ایسا ای میل اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہیں جو آپ نہیں کھولتے تو ہم آپ سے اکاؤنٹ کی دوبارہ تصدیق کیلئے کہہ سکتے ہیں۔ برائے مہربانی اُردونیٹ پوڈکاسٹ کی برادریوں میں حصّہ لیتے وقت اور اپنی آراء کا اظہار کرتے وقت اعتدال پسندی اور باہمی احترام کا خاص خیال رکھیں.
اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ آپ کے ایسے تمام اکاؤنٹ بند کر دے جن میں آپ نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کے لیے جعلی آئی پِیز (انٹرنیٹ پروٹوکول ایڈریس) استعمال کیے ہوں گے ۔ مثال کے طور پر ایسے تمام اکاؤنٹ بھی بند کر دیے جائیں گے جن میں کسی استعمال کنندہ نے بیرون جاپان ہونے کے باوجود یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہو گی کہ وہ جاپان میں ہے یا اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام کی کسی بھی خدمت یا سہولت میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی ہوگی.
11. آپ کا تحفظ :
آپ کو ہمارا مشورہ ہے کہ اپنے یا کسی دوسرے شخص کے ذاتی کوائف اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام برادریوں (کمیونٹیز) میں شریک دیگر لوگوں تک نہ پہنچائیں۔ اپنے اور دیگر متعلقہ لوگوں کی رازداری (پرائیویسی ) کا خیال رکھیں۔.
12. قانونی ضروریات :
12-1. توقع کی جاتی ہے کہ آپ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام برادریوں (کمیونیٹیز) کے ارکان کے ساتھ کوئی بھی تضحیک آمیز، اشتعال انگیز یا غیر قانونی مواد شیئر نہیں کریں گے۔ مذکورہ مواد میں تحریر، تصاویر، ویڈیوز، آڈیوز وغیرہ شامل ہیں.
12-2. کسی مواد کو کسی بھی غیر قانونی حرکت کروانے کی نیت سے اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام برادریوں(کمیونیٹیز) کےارکان کے ساتھ بانٹنے کی سختی سے ممانعت ہے.
12-3. آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام برادریوں (کمیونیٹیز) کے ساتھ صرف وہی مواد شیئر کریں گے جو خود آپ کی تخلیق ہو گا۔ آپ پر لازم ہے کہ اُردونیٹ پوڈ کاسٹ ڈاٹ کام یا کسی تیسرے فریق کے تخلیقی یا فکری جملہ حقوق (کاپی رائٹس) کی خلاف ورزی نہ کریں اور نہ ہی نقل کریں.
12-4. اگر آپ کی عمر 16 برس سے کم ہے توایسی صورت میں آپ کو چاہیئے کہ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام برادریوں(کمیونیٹیز) میں شرکت سے پہلے اپنے والدین یا سرپرست سے ایسا کرنے کی اجازت لے لیں.
12-5. کسی بھی صورت میں اپنی ذاتی معلومات، مثلاً اپنے اسکول کا نام، اپنا ٹیلیفون نمبر، اپنا مکمل نام، اپنے گھر کا پتہ یا اپنا ای میل پتہ اور دیگر ذاتی کوائف وغیرہ کسی پر ظاہر نہ کریں .
13. اُردونیٹ پوڈ کاسٹ برادریوں کے ضوابط (اُردونیٹ پوڈ کاسٹ کمیونٹی رُولز) کی خلاف ورزی :
13-1. اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام برادریوں کے ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں آپ کو ایک ای میل کے ذریعے پیغام بھیجا جاسکتا ہے جس میں آپ کو بتایا جائے گا کہ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام برادری میں آپ کا مواد کیوں جاری نہیں کیا گیا یا اس میں ترمیم کیوں کی گئی۔ اس ای میل میں یہ انتباہ بھی شامل ہوسکتا کہ اگر آپ نے برادری ضوابط کی خلاف ورزی جاری رکھی تو آپ کے اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ اس کارروائی میں یہ ہو سکتا ہے کہ اجراء سے پہلے آپ کے مواد کی جانچ پڑتال کی جائے گی یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کا مواد جاری کرنے پر عارضی یا مستقل پابندی لگا دی جائے۔ ناگزیر صورتحال میں یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہم آپ کو مطلع کیے بغیر ایسا کرنے کا فیصلہ کرلیں اور آپ کو مواد جاری نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ نہ کریں.
13-2. اگر آپ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام برادریوں میں کوئی غیر مناسب مواد بھیجتے ہیں یا کسی قسم کی خلل اندازی کرتے ہیں اور اُردونیٹ پوڈکاسٹ محسوس کرتا ہے کہ آپ کا روّیہ نامناسب ہے تو اُردونیٹ پوڈکاسٹ کے پاس آپ کے بارے میں جو بھی معلومات ہوں گی، ہم انہیں استعمال میں لاتے ہوئے آپ کو اس روّیے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔ اس میں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم آپ کے اسکول، دفتر یا آپ کے ای میل کی سہولت فراہم کرنے والے ادارے (پرووائیڈر) کو مطلع کریں کہ آپ نا مناسب رویے کے مرتکب ہوئے ہیں.
13-3.اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام اپنا یہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ وہ آپ کے بھیجے ہوئے مواد کو جب چاہے ضائع کر دے یا اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام پر کھولے گئے آپ کے کسی بھی اکاؤنٹ کو جب چاہے بند کر دے.