اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوان کو ہلاک کردیا

(جنین۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 7 فروری 2018)  قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین کے نزدیک واقع قصبے الیامون میں ایک فلسطینی نوجوان احمد جرارکو ہلاک کردیا ہے جس سے علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔ یہ واقعہ منگل کی علی الصبح پیش آیا جب اطلاعات کیمطابق اسرائیل کی خصوصی فورس نے مذکورہ قصبے پر حملہ کیا۔

اسرائیل نے الزام عائد کیا تھا کہ احمد جرار اس سال کے شروع میں نابلس شہر کے نزدیک ایک اسرائیلی ربی کے قتل میں ملوث تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ترجمان نے ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’خفیہ کارروائی میں فلسطینی نوجان احمد نصر جرار کو ہلاک کردیا فیا جس نے ایک ماہ قبل یہودی ربی رزیئیل شیفاح کو قتل کیا تھا‘‘۔

اسرائیلی فورسز فلسطینی نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل اور من گھڑت الزامات پر گرفتار کرتی رہتی ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ اس سلسلے میں نصف شب یا علی الصبح فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائی کی جاتی ہے۔ اس دوران نوجوان کو ہلاک یا گرفتار کرلیا جاتا ہے اور فلسطینی خاندان کیجانب سے کسی قسم کی مزاحمت کرنے پر اُنہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔