(جدہ-اُردونیٹ پوڈکاسٹ 28 شوال 1439ھ) سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے زیر اہتمام افغانستان میں امن وسلامتی پر دو روزہ بین الاقوامی علماء کانفرنس ختم ہوگئی ہے۔ اس کانفرنس کے اختتام پر ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں زور دیا گیا ہے کہ افغان علماء ملک میں مختلف فریقوں کے مابین جاری تنازعے کا حل تلاش کریں تاکہ افغانستان میں امن واستحکام لایا جاسکے۔
بیان میں یہ زور بھی دیا گیا ہے کہ افغانستان اسلامی ریاست قائم کرے۔ اس میں تمام اسلامی ملکوں، تنظیموں اور اعلیٰ شخصیات سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ افغانستان میں امن واستحکام کے قیام کیلئے اپنی تمام صلاحیت اور اثرورسوخ استعمال کریں۔