(نیویارک ۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ۔5 فروری 2018) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتوتیو گتیرس نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ اپنی صفوں میں کبھی بھی اور کہیں بھی جنسی ہراس برداشت نہیں کرے گی اور پوری تنظیم میں معیار کو یقینی بنانے کیلئے پانچ نکاتی منصوبہ تشکیل دے گی جو کہ اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے چیلنج پر قابو پانےے کیلئے اہم ہے ۔
جناب گتیرس نے نیویارک میں قائم اقوام متحد کے صدر دفتر میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں جنسی ہراس پر اقوام متحدہ کے صفر برداشت کے اپنے مکمل عزم کا اعادہ کرتا ہوں‘‘۔
اُنہوں نے یہ باور کرواتے ہوئے کہ جنسی استحصال اور جنسی تشدد کی طرح جنسی ہراس کی جڑیں مرد اور عورت کی طاقت کے تاریخی عدم توازن میں ہیں کہا کہ وہ مرد کے غلبے والی روایت سے بخوبی آگاہ ہیں جو حکومتوں، نجی شعبے ، بین الاقوامی تنظیموں اور مہذب معاشرے تک میں سرایت کرتا ہے ۔
سیکریٹری جنرل گتیرس نے اقوام متحد ہکے نظام میں سے رہنماؤں کی ایک ٹاسک فورس بھی تشکیل دی ہے تاکہ ہراس یا دھمکانے پر قابو پایا جاسکے اور متاثرین کی مدد بڑھائی جاسکے جس میں اس موضوع پر عملے کی لازمی تربیت شامل ہے ۔