امریکہ نے جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیارہ ترکی کے حوالے کردیا، مزید طیارے مرحلہ وار دیے جائیں گے

U.S. Air Force F-35A Lightning II Joint Strike Fighters from the 58th Fighter Squadron, 33rd Fighter Wing, Eglin AFB, Fla. perform an aerial refueling mission with a KC-135 Stratotanker from the 336th Air Refueling Squadron from March ARB, Calif., May 14, 2013 off the coast of Northwest Florida. The 33rd Fighter Wing is a joint graduate flying and maintenance training wing that trains Air Force, Marine, Navy and international partner operators and maintainers of the F-35 Lightning II. (U.S. Air Force photo by Master Sgt. Donald R. Allen/Released)

(ٹیکساس-اُردونیٹ پوڈکاسٹ 8 شوال 1439ھ) امریکہ نے جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیارہ ٹیکساس کے مقام فورٹ ورتھ میں باضابطہ طور پر ترکی کے حوالے کردیا ہے۔ تُرکی اب اسرائیل کے بعد یہ جدید ترین طیارے حاصل کرنے والا دنیا کا دوسرا اور پہلا اسلامی ملک بن گیا ہے۔

ترکی ایف-35 لڑاکا طیاروں کی تیاری کے منصوبے میں شامل ملک ہے اور منصوبے کیمطابق اُسے 100 طیارے دیے جائیں گے جس کی ابتداء پہلے طیارے کے حوالگی سے ہوئی ہے جسے امریکہ ہی میں ترکی کے ہوا بازوں کی تربیت کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

اطلاعات کیمطابق پہلے طیارے کے بعد اگلے چند دنوں میں دوسرا طیارہ بھی ترکی کے حوالے کردیا جائے گا جس کے بعد مارچ 2019ء میں مزید دو طیارے اور بعد ازاں نومبر 2019ء میں دو مزید ایف-35 لڑاکا طیارے ترکی کے حوالے کیے جائیں گے جس کے بعد یہ طیارے ترکی پہنچیں گے۔

جدید ترین تکنالوجی کے حامل یہ طیارے امریکہ اور ترکی سمیت 9 ملکوں کی شراکت سے تیار کیے جارہے ہیں۔ ترکی کے انجینیئر اور دیگر ماہرین ان طیاروں کی تیاری میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔