(جدہ ۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ۔5 فروری 2018) اسلامی تعاون تنظیم ، او آئی سی نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مقامی ٹیکس دفتر کی خالی عمارت پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمّت کی ہے۔ یہ حملہ یکم فروری بروز جمعرات ہوا تھا۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمان نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے دہشتگردی سے مقابلے کی ترکی کی کوششوں میں ترکی کی حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔ تنظیم کی طرفر سے جاریکردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اوآئی سی ہر قسم کی دہشتگردی اور پرتشدد انتہا پسندی کی مذمت کرتی ہے ۔
یاد رہے کہ تُرکی علیحدگی پسند اور دہشتگرد گروپوں کیخلاف نبردآزما ہے جنہوں نے غیر ملکی قوتوں کی پشت پناہی کیساتھ ترکی کی سرحدوں اور بعض شہروں میں اہم مقامات پر حملے کیے تھے تاہم انقرہ نے بڑی حد نے دہشتگردوں کے منصوبے ناکام بنائے ہیں ۔