(ٹوکیو ۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ۔5 فروری 2018) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود نے ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور بتایا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے میں پنہاں ہے ۔