(استنبول-اُردونیٹ پوڈکاسٹ 9 شوال 1439ھ) ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی مہم باضابطہ طور پر ختم ہوگئی ہے اور کل اتوار کے روز ووٹ ڈالیں جائیں۔ ترکی کے عوام صدر اور ارکانِ پارلیمان کا انتخاب ایک ہی دن کریں گے۔ عوامی آراء کے جائزوں کیمطابق صدر رجب طیب اردوغان کو 58 فیصد سے زائد رائے دہندگان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حکمراں انصاف اور ترقّی جماعت، اے کے کے کی مقبولیت کا گراف تمام سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں واضح طور پر بلند ہے۔
