(لندن۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 30 شعبان 1439ھ) ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ملکہٴ برطانیہ الزبتھ دوئم سے بکنھگم محل میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ترکی کی خاتون اوّل امینہ اردوغان بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔ قبل ازیں پیر کے روز صدر اردوغان نے پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس سے بھی ملاقات کی تھی۔
صدر اردوغان اور خاتونِ اوّل بکنھگم محل پہنچے تو ملکہ الزبتھ دوئم نے اُن کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ اپنے دورہٴ برطانیہ میں ترک صدر نے برطانوی سرمایہ کاروں کے علاوہ وہاں مقیم ترک برادری اور طلباء سے بھی ملاقات کی ہے۔
صدر اردوغان برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے سے آج ملاقات کررہے ہیں جس میں اطلاعات کیمطابق فلسطین کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی اور دونوں رہنماء ایک مشترکہ اخباری کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
ہم آپ کا آن لائن تجربہ بہتر بنانے کیلئے کُوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کا استعمال جاری رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہماری کُوکیز و رازداری طریقِ عمل پالیسی اور شرائط وضوابط سے متفق ہیں۔ مزید آگاہی کیلئے رازداری طریقِ عمل دیکھیے۔منظوررازداری طریق عمل