سائنسدانوں نے فولاد کی ممکنہ نعم البدل انتہائی اعلیٰ لکڑی تیار کرلی

(واشنگٹن۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 12 فروری 2018)  جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی تیزی کیساتھ تبدیلیاں لارہی ہے اور اب امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے لکڑی کو فولاد یا ٹیٹانیم کی طرح مضبوط بنانے کا آسان طریقہ تیار کرلیا ہے جس سے عمارات، گاڑیوں اور ہوائی جہازوں جیسے شعبوں میں اس کے ممکنہ استعمال کی راہ کھل رہی ہے۔

یونیورسٹی آف میری لینڈ کے معاون پروفیسر لی آنگبنگ ہُو جنہوں نے اس تحقیق کی قیادت کی تھی اُن کا ایک بیان میں یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا گیا ہے کہ لکڑی کو بہتر بنانے کا یہ طریقہ اسے قدرتی لکڑی کے مقابلے میں 12 گُنا زیادہ مضبوط اور 10 گُنا زیادہ سخت بنادے گا۔

جناب لی کیمطابق یہ لکڑی فولاد اور یہاں تک کہ ٹیٹانیم کی جگہ لے سکتی ہے اور یہ بہت مضبوط و پائیدار ہے جبکہ اس کا موازنہ کاربن سے کیا جاسکتا ہے اور یہ کم مہنگی ہے۔

ہاد رہے کہ دنیا بھر میں فولاد اور کاربن جیسے مواد کا استعمال عام ہے تاہم تعمیراتی سامان اور پُرزہ جات کی لاگت کو کم ست کم کرنے کیلئے نئی تحقیق کی جارہی ہے جس سے غیرمعمولی راہیں نکل رہی ہیں ۔