(جدہ۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 8 فروری 2018) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بُدھ کے روز الجنادریہ میلے میں شرکت کی اور مسک فاؤنڈیشن کے پویلین کا افتتاح کیا اور کئی دیگر پویلینز کا دورہ بھی کیا۔
شاہ سلمان نے اس میلے میں شرکت کے دوران بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی جن کا ملک اس میلے کا اعزازی مہمان ہے۔ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور وزیرمملکت ڈاکٹر مساعد العیبان بھی موجود تھے۔
بھارت گزشتہ سال سے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے تعلقات کو وسعت دے رہا جن میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے علاوہ ایران بھی سرفہرست ہے۔ اس کے ساتھ نئی دہلی کے اسرائیل کیساتھ تعلقات بھی کافی حد تک فعال ہوگئے ہیں اور ان دونوں ملکوں کے دفاعی تعاون میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ سال متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور اسرائیل کا بھی دورہ کرچکے ہیں جبکہ حال ہی میں اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔