(جدہ-اُردونیٹ پوڈکاسٹ 11 ذوالحجہ 1439ھ) سعودی عرب میں 23 لاکھ سے زائد مسلمانوں کیجانب سے فریضہٴ حج کی ادائیگی مکمل ہونے پر دنیا بھر میں عیدالاضحیٰ کا تہوار روایتی انداز میں منایا جارہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ، ترکی اور یورپ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں 21 اگست بروز منگل کو عیدالاضحیٰ منائی گئی جبکہ پاکستان، ملائیشیاء، انڈونیشیاء، جاپان اور دیگر کئی ممالک میں آج 22 اگست بروز بُدھ کو عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔
فلسطین میں گزشتہ کئی ماہ کے دوران قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ اور فضائی حملوں میں سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت، شام و یمن کی صورتحال اور روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج اور حکومت کے مظالم کے تناظر میں اس سال بہت سے مسلمان عیدالاضحیٰ سادگی سے منارہے ہیں۔ بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کے کیمپوں میں ترکی سمیت کئی ملکوں کی تنظیموں نے قربانی کا اہتمام کیا ہے۔
عید کی نماز کے اجتماعات کے موقع پر عالمِ اسلام بالخصوص فلسطین، شام، یمن، لیبیا، افغانستان اور کشمیر کے مسلمانوں کیلئے امن وسلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔ دنیا بھر کے مسلمانون نے عالمِ اسلام کی یکجہتی، وقار اور خوشحالی کیلئے بھی دعائیں مانگیں۔
ہم آپ کا آن لائن تجربہ بہتر بنانے کیلئے کُوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کا استعمال جاری رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہماری کُوکیز و رازداری طریقِ عمل پالیسی اور شرائط وضوابط سے متفق ہیں۔ مزید آگاہی کیلئے رازداری طریقِ عمل دیکھیے۔منظوررازداری طریق عمل