(ظھران۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 1شعبان 1439ھ) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ فلسطین ہمارا اوّلین مسئلہ ہے اور فلسطین کی آزادی عربوں کے ضمیر کی آواز ہے۔ عرب لیگ کے 29 ویں سربراہ اجلاس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان نے زور دیا ہے کہ فلسطین کا معاملہ ہمارا اوّلین مسئلہ ہے اور اس کو ہمیشہ مقدّم سمجھیں گے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے افتتاحی خطاب میں عرب سربراہ اجلاس کو’’القدس کانفرنس‘‘ کا نام دیا تاکہ دنیا پر واضح کیا جاسکے کہ ’’فلسطین‘‘ عربوں کے ضمیر میں زندہ ہے۔ اُنہوں نے اپنے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیجانب سے امریکہ کا سفارتخانہ تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کے فیصلے کی مذمت کی۔ یاد رہے کہ یہودی القدس کو یروشلم کہتے ہیں۔


