(ماسکو-اُردونیٹ پوڈکاسٹ 8 شوال 1439ھ) رو س میں فیفاورلڈکپ فٹبال کے ایک اہم میچ میں کروشیا نے ارجنٹینا کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیکر ماہرین اور دنیا بھر میں فٹبال کے شائقین کو حیران کردیا ہے۔
لیونل میسی پر مکمل انحصار کرنے والی ارجنٹینا کی ٹیم کروشیا کے سامنے بے بس نظر آئی جبکہ مخالف ٹیم کی کامیاب دفاعی حکمتِ عملی کے باعث عالمی شہرت یافتہ میسی بھی اپنی ٹیم کیلئےگول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ 1974ء کے بعد عالمی ورلڈ کپ میں ارجنٹینا پہلی مرتبہ اپنے ابتدائی دونوں میچ ہارا ہے جس سے اُس کے پرستاروں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔
اب ارجنٹینا کا اگلا مقابلہ نائیجیریا سے ہے لیکن نائیجیریا کیخلاف کامیابی بھی اس بات کی ضمانت نہیں کہ ارجنٹینا عالمی کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچ جائیگا۔ آج جمعے کے روز نائیجیریا کا مقابلہ آئس لینڈ سے ہے۔ اس میچ میں نائیجیریا کی شکست کی صورت میں آئس لینڈ کیلئے اگلے مرحلے میں جانے کیلئے کروشیا سے میچ کم ازکم برابر کرنا لازمی ہوگا لیکن ہارنے کی صورت میں ارجنٹینا کا اگلے مرحلے میں امکان بن سکتا ہےبشرطیکہ وہ نائیجیریا سے بڑے فرق کیساتھ جیت جائے۔
ہم آپ کا آن لائن تجربہ بہتر بنانے کیلئے کُوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کا استعمال جاری رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہماری کُوکیز و رازداری طریقِ عمل پالیسی اور شرائط وضوابط سے متفق ہیں۔ مزید آگاہی کیلئے رازداری طریقِ عمل دیکھیے۔منظوررازداری طریق عمل