(ماسکو ۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ 6 فروری 2018) روس کے دارالحکومت ماسکو میں 100 سالوں میں اب تک کی ریکارڈ شدید برفباری گزشتہ ہفتے ہوئی ہے جس کی وجہ سے نقل وحمل کا نظام بُری طرح متاثر ہوا اور بڑی تعداد میں ملکی اور بین الاقوامی پروازیں معطل ہوئی ہیں یا اُن کی پرواز میں تاخیر ہوئی ہے۔
اطلاعات کیمطابق شدید برفباری کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے ۔
اتنی شدید برفباری کے باوجود ماسکو کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہوں کو صاف کردیا گیا ہے اور پیر کے روز ٹریفک کا نظام بلا کسی خلل کے رواں دواں تھا ۔ گزشتہ ہفتے ماسکو میں 45 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی ہے ۔
ماسکو میں رات کے وقت کا درجہ حرارت منفی 15 تا 17 رہا اور اطلاعات کیمطابق سردی کی یہ لہر ابھی جاری رہے گی ۔ مامی انتظامیہ لوگوں کو مشورہ دے رہی ہے کہ وہ نجی گاڑیوں کے بجائے نقل وحمل کے عوامی ذرائع استعمال کریں ۔