(اسلام آباد۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 21 جمادی الثانی 1439ھ) حریت فورم کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے نشاندہی کی ہے کہ بھارتی زیرِ قبضہ کشمیر میں خواتین کیخلاف تشدّد اور ہراس میں اضافہ ہورہاہے۔ اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کام کی جگہوں اور دیگر مقامات پر خواتین کیخلاف جبر ہورہا ہے۔
میرواعظ نے کہا ہے کہ خواتین کیخلاف قابلِ نفرت جرم جنسی زیادتی جاری ہے جبکہ کمسن بچّے بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کیمطابق مقبوضہ جمّوں و کشمیر میں 1989 سے بھارتی فورسِز کے ہاتھوں 10 ہزار سے زائد خواتین کی جنسی زیادتی کے واقعات ہوچکے ہیں جبکہ 22 ہزار سے زائد خواتین بیوہ ہوئیں جن کے شوہروں کو بھارتی فورسز نے ہلاک کیا۔
بھارتی افواج کیجانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال کے باعث سینکڑوں خواتین بدترین تشدّد کا شکار ہوئیں جن میں سے بہت سے معذور ہوچکی ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور آزاد صحافیوں کو جانے کی اجازت نہیں دیتا جس کی وجہ سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے اصل حقائق دنیا کے سامنے نہیں آتے۔
ہم آپ کا آن لائن تجربہ بہتر بنانے کیلئے کُوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کا استعمال جاری رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہماری کُوکیز و رازداری طریقِ عمل پالیسی اور شرائط وضوابط سے متفق ہیں۔ مزید آگاہی کیلئے رازداری طریقِ عمل دیکھیے۔منظوررازداری طریق عمل