(ٹوکیو۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 29 رمضان 1439ھ) جاپان، ملائیشیاء اور انڈونیشیاء میں عیدالفطر مورخہ 15 جُون بروز جمعہ بمطابق یکم شوال 1439ھجری کو ہوگی۔ جاپان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے جمعرات کے روز اپنے اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ جاپان بھر میں عیدالفطر جمعہ 15 جُون کو ہوگی۔
قبل ازیں، ملائیشیاءاور انڈونیشیاء میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کے بعد باضابطہ اعلان کیا گیا کہ عید الفطر 15 جُون بروز جمعہ کو ہوگی۔
دوسری جانب، آسٹریلیاء میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ عیدالفطر مورخہ 16 جُون بروز ہفتہ کو ہوگی۔
مشرقِ وسطیٰ، پاکستان، بھارت اور افغانستان سمیت وسطی ایشیاء میں اگلے چند گھنٹوں میں شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کے اعلانات متوقع ہیں۔
ادارہٴ اُردونیٹ پوڈکاسٹ کیجانب سے جاپان، ملائیشیاء اور انڈونیشیاء میں اُردونیٹ پوڈکاسٹ کے قارئین کو دلی عید مبارک۔
ہم آپ کا آن لائن تجربہ بہتر بنانے کیلئے کُوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کا استعمال جاری رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہماری کُوکیز و رازداری طریقِ عمل پالیسی اور شرائط وضوابط سے متفق ہیں۔ مزید آگاہی کیلئے رازداری طریقِ عمل دیکھیے۔منظوررازداری طریق عمل