(اسلام آباد-اُردونیٹ پوڈکاسٹ 08 ذوالحجہ1439ھ) پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان نے صدر کے اگلے انتخاب کیلئے ڈاکٹر عارف علوی کو اپنی جماعت کیجانب سے اُمیدوار نامزد کرنے کی منظوری دیدی ہے جو پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اراکین میں سے ایک اور عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔
پاکستان کے موجودہ صدرِ مملکت ممنون حسین کے عہدے کی مدّت 8 ستمبر کو ختم ہونے والی ہے اور نئے صدر کے انتخاب کیلئے 4 ستمبر کو رائے دہی متوقع ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کی نشست 247 (کراچی جنوبی 2) میں ایم کیو ایم کے فاروق ستار کو شکست دی تھی۔
ہم آپ کا آن لائن تجربہ بہتر بنانے کیلئے کُوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کا استعمال جاری رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہماری کُوکیز و رازداری طریقِ عمل پالیسی اور شرائط وضوابط سے متفق ہیں۔ مزید آگاہی کیلئے رازداری طریقِ عمل دیکھیے۔منظوررازداری طریق عمل