(اسلام آباد۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 21 رجب 1439ھ) پاکستان کے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عبّاسی نے افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر وزیرِ خارجہ خواجہ آصف سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ افغانستان کا دورہ کیا ہے۔ اِس دورے کے بعد حکومتِ پاکستان کیجانب سے جاریکردہ بیان کیمطابق وزیراعظم عبّاسی نے افغان صدر کیساتھ افغانستان کے امن عمل، انسدادِ دہشتگردی، باہمی تعلقات اور علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت وسیع اُمور پر تبادلہٴ خیال کیا جن میں دونوں ملکوں کے مابین تجارت بھی شامل ہے۔
