(اسلام آباد-اُردونیٹ پوڈکاسٹ 12 ذوالقعدہ 1439ھ) پاکستان کے عام انتخابات 2018ء میں رائے دہی کے اختتام کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری اور ابتدائی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ 25 جولائی بُدھ کے روز پاکستان بھر بھر میں رائے دہی کے سلسلے میں امن وامان کے حوالے سے شدید خدشات کا اظہار کیا جارہا تھا لیکن توقع سے کہیں زیادہ بہتر حالات میں رائے دہی کا عمل مکمل ہوا۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے اُردونیٹ کے نمائندوں کیمطابق مجموعی طور پر رائے دہی کا عمل ہموار انداز میں مکمل ہوا تاہم بلوچستان کے علاوہ دیگر صوبوں میں امن وامان کی صورتحال توقع سے کہیں زیادہ بہتر رہی اور پاک فوج سمیت سلامتی کے دیگر اداروں نے حالات کو مکمل قابو میں رکھا۔
لاہور میں مُسلم لیگ ن اور پاکستان تحریکِ انصاف کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہُوا ہے اور کئی پولنگ اسٹیشنوں پر کافی تناؤ بھی تھا لیکن کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی، متحدہ مجلس عمل اور پاکستان تحریکِ انصاف کے مابین سخت مقابلہ ہے۔ کراچی میں بھی انتخابات میں رائے دہی کا عمل کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کے بغیر مکمل ہوگیا ہے۔
اس وقت مکمل بھر سے غیرسرکاری، غیرحتمی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں کے ابتدائی غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کیمطابق پاکستان تحریکِ انصاف اپنی سب سے بڑی حریف مُسلم لیگ ن سے کہیں آگے نظرآتی ہے لیکن ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں سے موصولہ اطلاعات کیمطابق اس مرتبہ مُسلم لیگ ن کو جنوبی پنجاب میں سخت ترین مقابلے کا سامنا کرنا پڑا ہے اور بظاہر ایسا الگ رہا ہے کہ وہ کئی اہم نشستیں کھوبیٹھی ہے۔
ہم آپ کا آن لائن تجربہ بہتر بنانے کیلئے کُوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کا استعمال جاری رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہماری کُوکیز و رازداری طریقِ عمل پالیسی اور شرائط وضوابط سے متفق ہیں۔ مزید آگاہی کیلئے رازداری طریقِ عمل دیکھیے۔منظوررازداری طریق عمل