(بیجنگ۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 6 جمادی الثانی 1439ھ) چین میں قمری سالِ نو کی تعطیلات کے دوران سیاحتی شعبے کی آمدنی میں ریکارڈ دو عددی اضافہ اضافہ ہوا ہے۔
چین کی قومی سیاحتی انتظامیہ کیجانب سے جاریکردہ بیان کیمطابق 15 سے 21 فروری تک کی ان تعطیلات میں سیاحتی صنعت کوتقریبا 75 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی جو گزشتہ سال کی انہی تعطیلات کے دورانیے کے مقابلے میں 12.6 فیصد زائد ہے۔
اعدادوشمار کیمطابق 38 کروڑ 60 لاکھ سیاحوں نے مختلف مقامات کے دورے کیے جو کہ 12.1 فیصد کا اضافہ ہے۔
چین کی قومی سیاحتی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاحوں نے سب سے زیادہ تعداد نے گوانگ دونگ، سیچُوان اور ہُونان صوبے کے دورے کیے۔
انتظامیہ کیمطابق بیرونِ ملک کا سفر اس سال بھی مقبول رہا اور ملک کے لگ بھگ 200 شہروں سے لوگوں نے 68 ممالک اور خطّوں کے دورے کیے جن میں جنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک سرِفہرست ہیں جبکہ بہت سے لوگ ارجنٹائن اور میکسیکو جیسے دوردراز کے ممالک بھی گئے۔
چین کا قمری سالِ نو جو موسمِ بہار کا تہوار بھی ہوتا ہے، روایتی طور پر خاندان اور رشتے داروں سے مِلنے ملانے کا وقت ہوتا ہے تاہم حالیہ سالوں میں اہلِ خانہ کا سفروسیاحت کرنا عام ہوتا جارہا ہے جس سے ملک میں سیاحتی صنعت کو فروغ مل رہا ہے۔
یہ رجحان چین کی معیشت کے نمو میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور حکومت کا منصوبہ ہے کہ 2020ء تک اس شعبے کو اس حد تک ترقّی دی جائے کہ یہ ملکی معیشت کے نمو کا اہم جُزو بن جائے۔