تعارف

اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام پر خُوش آمدید

اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کے بارے میں

اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کا منتظم ادارہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں قائم کمپنی ایشیاء وژن انٹرنیشنل ہے۔ اِس ادارے کو جاپان کا سب سے پہلا اُردو اخبار ’پاک شمبن‘ شائع کرنے کا اعزاز حاصل ہے جس کا آغاز 1998ء میں ہوا تھا۔ بعد ازاں اس اخبار کو ترقّی دے کر فروری 2006ء میں اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی شکل میں آن لائن اُردو اخبار بنایا گیا جس میں زیادہ تر جاپان اور پاکستان کی خبروں وغیرہ پر توجہ مرکوز کی جاتی تھی۔

فروری 2018ء سے اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کو مزید وسعت دے کر نئی تبدیلیوں اور جدّت کے ساتھ ایک مکمل اُردو آن لائن اخبار بنادیا گیا ہے جس پر آپ پاکستان اور عالم اسلام سمیت دنیا بھر کی خبروں اور معلومات سے مستفید ہوسکیں گے۔

اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کا بنیادی مقصد اپنے قارئین، ناظرین اور سامعین کو پاکستان، اسلامی دنیا، بین الاقوامی سیاست، ٹیکنالوجی، تجارت وکاروبار، حلال، اُردو ادب، تارکینِ وطن، مہاجرین، عالمی اداروں، کھیلوں، فن کی دنیا اور فیشن کے ساتھ ساتھ دیگر موضوعات پر تازہ ترین خبریں اور معلومات فراہم کرنا ہے۔

اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام پر آپ اُردو کے محقیقین، مصنفین، صحافیوں اور دیگر حضرات کی تحریریں، انٹرویوز، رپورٹس اور خبریں بھی ملاحظہ کرسکیں گے۔

اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام ایک مکمل نجی ادارہ ہے۔ آپ اپنے مضامین، رپورٹس، تحریریں اور خبریں وغیرہ شائع یا جاری کرنے کیلئے ہمیں بھیج سکتے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی ملک میں آپ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کا نمائندہ بھی بن سکتے ہیں جس کیلئے مخصوص شرائط پر پورا اُترنا لازمی ہے۔ اس سلسلے میں اپنے کوائف اور درخواست ذیل میں دیے گئے برقی فارم کے ذریعےاُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کو بھیجیے۔