دستبرداری

دستبرداری (ڈِس کلیمر) اور تلافی کی حدود

اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام  www.urdunetpodcast.com  برادریوں (کمیونیٹیز) پر شائع یا جاری ہونے والا زیادہ تر مواد قارئین یعنی عوام الناس کا بھیجا ہوا ہوتا ہے جو کہ مطبوعہ مواد، عوام الناس کی آراء یا خیالات وغیرہ پر مبنی ہوتا ہے اور اس سے اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ادارہ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کا ہر قسم کے متن ومواد، خبروں، قارئین یا لکھاریوں کی آراء اور اشتہارات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

ادارہ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام اور ایشیاء ویژن انٹرنیشنل بشمول اس کے مدیران اور دیگر تمام عملہ، اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام پر شائع یا جاری ہونے والی آراء، تاثرات، خبر، تحریر، مضمون، تصاویر، وڈیو، انٹرویوز اور رپورٹس یا ان کے متن کے ذمہ دار نہیں ہوں گے اور نہ ہی اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام یا ایشیاء ویژن انٹرنیشنل ایسی کسی تیسری ویب سائٹ کی ذمہ داری لیتے ہیں جس پر آپ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کے ذریعے جا سکتے ہیں۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام پر کسی دوسری ویب سائٹ کے لِنک کی موجودگی کا مطلب کسی صورت میں یہ نہیں ہے کہ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام یا ایشیاء وژن انٹرنیشنل اُس ویب سائٹ یا اس پر موجود متن ومواد کی ذمہ داری لیتے ہیں۔ مذکورہ ویب سائٹس کا استعمال آپ کی اپنی صوابدید پر ہے اور اس کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔

اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام پر شائع یا جاری ہونے والا مواد، معلومات، لوگوں اور مقامات کے نام، تصاویر، آڈیو، وڈیو، اشتہارات، پیغامات، گرافکس اور علامتی نشان یا تجارتی مارکہ (لوگو) وغیرہ ’جیسا ہے‘ اور ’جس حالت میں دستیاب ہے‘ کی بنیاد پر فراہم کیے جاتے ہیں۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ یہ مواد ہمیشہ بروقت اور مکمل حالت میں دستیاب ہوگا اور ہماری ویب سائٹ ہر حال میں کام کر رہی ہو گی۔ ہم یہ ضمانت بھی نہیں دیتے کہ اشتہارات وغیرہ میں جو مواد یا معلومات ہیں وہ مکمل درست  ہیں۔

اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام پر موجود کسی اشتہار کے ذریعے کسی قسم کے لین دین، معاہدے یا استعمال اور استعمال کے نتائج سے بھی اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام اور ایشیاء وژن انٹرنیشنل کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں کہ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام پر شائع یا جاری ہونے والا مواد اجراء کے وقت درست ہو، تاہم اس مواد میں غلطی، کمی یا مواد کے کبھی بھی غیردرست ہونے کا ذمہ دار اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام نہیں ہوگا۔

مذکورہ بالا شرائط کے تحت آپ تسلیم کرتے ہیں کہ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام اور ایشیاء وژن انٹرنیشنل یا اس کا عملہ اپنی کسی کم علمی یا کوتاہی کی بنیاد پر کسی شخص کی موت یا زخمی ہو جانے کی صورت میں، یا دل آزاری اور نقصان ہوجانے کی صورت میں بھی کسی قسم کی تلافی کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہماری ویب سائٹ پر رسائی یا استعمال سے مندرجہ ذیل نقصانات کی صورت میں بھی ادارہ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام تلافی کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

 (1) کسی بھی قسم کا ڈیٹا ضائع ہو جانا
(2) کوئی متوقع نفع یا فائدہ نہ ہونا
(3) کسی کاروبار یا لین دین میں نقصان ہوجانا
(4) کوئی منافع بخش موقع ضائع ہو جانا
(5) کسی اشتہار کے ذریعے خریداری یا لین دین میں نقصان
(6) اچھی شہرت کو نقصان پہنچنا
(7) کسی تیسرے فریق کو نقصان پہنچنا
(8) اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کے کسی عمل یا اقدام کے باعث ہونے والا کوئی بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ نقصان
(9) اشتہار میں موجود معلومات سے کسی بھی قسم کا نقصان

ادارہ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام پر دستیاب کمپیوٹر افعال یا فنکشنز ہر صورت میں کام کرتے رہیں گے، یا ان میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کر دیا جائے گا، یا یہ کہ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام اور اس کے سرورز پر کسی قسم کا کوئی وائرس یا بگز نہیں ہو سکتے۔ آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ہمارے ہاں شائع یا جاری ہونے والے مواد وغیرہ کو اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرنے کے لیے کسی بھی قسم کا وائرس چیک یا تکنیکی حفاظت کا بندوبست خود کریں گے۔

:عمومی شرائط

1۔ اگر مندرجہ بالا شرائط میں سے کوئی بھی شرط کسی بھی ملک میں غیر قانونی یا ناقابل عمل قرار دی جاتی ہے تو جہاں تک ممکن ہوا اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام ایسی شرط کو اپنی شرائط سے نکال دے گا۔ تاہم اس سے ہماری دیگر شرائط متاثر نہیں ہوں گی اور انہیں قانونی تحفظ حاصل رہے گا۔

2۔ اگر کبھی اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام اپنی شرائط، ضوابط اور جُملہ حقوق کا اطلاق کرنے میں ناکام رہتا ہے یا اس میں تاخیر ہو جاتی ہے تو اس سے اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کے اس حق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کہ وہ آئندہ بھی اپنی شرائط، ضوابط اور جُملہ حقوق کا اطلاق نہیں کروا سکتا۔

3۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کا استعمال جاپان کے قوانین کے تحت ہوگا، اس کے استعمال کو جاپان کے قوانین کی روشنی میں دیکھا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی کا اختیار بھی صرف جاپان کی عدالتوں کو حاصل ہو گا۔