رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع، دنیا بھر میں ہزاروں لوگ اعتکاف میں بیٹھ گئے

(مکّہ المکرمہ۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 21 رمضان 1439ھ) رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوگیا ہے اور مکّہ المکرمہ و مدینہ المنورہ سمیت دنیا بھر میں ہزاروں لوگ اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں۔ اس عشرے میں مسلمان اعتکاف میں بیٹھنے کے علاوہ خصوصی عبادات میں مصروف ہوجاتے ہیں جس کا سلسلہ شوال کا چاند نظر آنے تک جاری رہتا ہے۔

ہرسال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے دوران عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے لاکھوں مسلمان مکّہ المکرمہ پہنچ چکے ہیں جبکہ مدینہ المنورہ میں بھی خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلامی ممالک کے علاوہ برطانیہ، کینیڈا، امریکہ، فرانس، جنوبی کوریا اور جاپان میں بھی بہت سے لوگ اعتکاف میں بیٹھیں ہیں جبکہ مساجد میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کیلئے خصوصی عبادات کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔