سعودی عرب میں تیزرفتار شاہراہوں پر گاڑیوں کی حدِ رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر

(ریاض۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 4 جمادی الثانی 1439ھ) ایک طرف تو دنیا کے بہت سے ممالک میں تیز رفتار شاہراہوں پر گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ حدِ رفتار 80 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے لیکن عالم عرب میں جہاں شاہراہیں چوڑی ہوتی ہیں، گاڑیاں کی حدِ رفتار کُچھ لوگوں کیلئے حیران کُن بھی ہوسکتی ہے۔

سعودی عرب میں انتظامیہ کی جانب بعض تی زرفتار شاہراہوں پر تمام گاڑیوں کی نئی حدِ رفتار کا اعلان کیا گیا ہے کہ جس پر عملدرآمد پیر کے روز سے شروع ہوگیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کیمطابق محکمہٴ ٹریفک اور سلامتی نے تیزرفتار شاہراہوں، ایکسپریس ویز پر عالم گاڑیوں کی حدِ رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ، بسوں کی 100 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ٹرکوں کی 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں تیز رفتار شاہراہوں چوڑی ہیں تاہم اکثر اوقات بعض ڈرائیور مقررہ حدِ رفتار سے کہیں زیادہ تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہیں۔

جن شاہراہوں پر نئی حدِ رفتار مقرر کی گئی ہے اُن میں ریاض سے طائف کے درمیان واقع تیز رفتار شاہراہ الریاض، اکقصیم روڈ اور ریاض سے مکہ المکرمہ کی طرف جانے والی شاہرہ شامل ہے۔ سعودی عرب سڑک پر حادثات کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے تناسب کے اعتبار سے دنیا میں بیسویں نمبر پر ہے اور عرب ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔

سعودی عرب میں شاہراہوں پر تحفظ کی خصوصی فورس کے حکّام کا کہنا ہے کہ نئی حدِ رفتار کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ حدِ رفتار تک چلائیں۔ سعودی عرب میں ٹریفک حادثات میں بہت سے غیر ملکی بھی ہلاک ہوجاتے ہیں تاہم عمرہ اور حج کے دورانیہ میں سعودی حکّام ٹریفک کیلئے 24 گھنٹے خصوصی انتظامات کرتے ہیں۔

حکّام کیجانب سے حادثات کی روکتھام کیلئے اور ٹریفک قوانین سے متعلق عوامی شعوربڑھانے  کیلئے آگاہی کی مہم بھی چلائی جاتی ہے۔