وسطی جاپان میں شدید برفباری سے نقل وحمل کا نظام متاثر

(ٹوکیو۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 7 فروری 2018) وسطی جاپان میں شدید برفباری سے نول وحمل کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور تازہ ترین اطلاعات کیمطابق بحیرہٴ جاپان کے ساحل پر واقع فکوئی پریفیکچر میں بدھ کی صبح تک 1400 گاڑیاں سڑکوں پر ہھنسی ہوئی تھیں۔

فکوئی پریفیکچر کے شہروں اَوارا اور سکائی میں بری سیلف ڈیفینس فورس کے اہلکاروں  نے سڑکوں پر دس کلومیٹر تک پھنسی گاڑیوں کیلئے رات بھر برف کی صفائی جاری رکھی تاکہ ٹریفک بحال ہوسکے۔

بحیرہٴ جاپان کے ساحل پر واقع فکوئی شہر میں بُدھ کی صبح تک 136 سینٹی میٹر، اشی کاوا پریفیکچر کے کانازاوا میں 78 سینٹی میٹر، اور تویاما پریفیکچر کے تویاما شہر میں 70سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی۔

شدید برفباری کی وجہ سے تیز رفتار شاہراہوں کے کچھ حصوں کو بند کرنا پڑا ہے جبکہ 90 سے  زائد ریل گاڑیوں کو روک دیا گیا۔