ٹوکیو میں موسم کی دوسری برفباری ، سردی میں اضافہ

(ٹوکیو ۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ۔ ۲ فروری ۲۰۱۸) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جمعرات کی شب سے جمعے کی صبح تک ایک مرتبہ پھر برفباری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں درجہٴ حرارت مزید کم ہوا ہے ۔ تاہم 22 جنوری کو ہونے والی برفباری کے مقابلے میں اس مرتبہ خاصی کم برفباری ہوئی اور نقل وحمل کے نظام میں کوئی خلل نہیں پڑا۔

جنوری کے اواخر میں سخت سردی کے باعث ٹوکیو سمیت جاپان کے کئی علاقوں میں انفلوئنزہ سے کافی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے تھے تاہم اب صورتحال کافی بہتر ہوگئی ہے ۔

22 فروری کو ہونے والی برفباری سے ٹوکیو اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ریل گاڑیوں سمیت نقل وحمل کا نظام کافی حد تک متاثر ہوا تھا ۔ جمعے کے روز صبح تک برفباری ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیاں کم نظر آئیں ۔ جاپان میں رواں موسم سرما کے دوران ابھی تک سردی معمول سے کچھ زیادہ رہی جبکہ ٹوکیو اور شمالی علاقوں میں گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ برفباری ہوئی ہے ۔