قرآن وحدیث

قرآن الکریم


سورة الفاتحہ
(ترجمہ)

شروع اللّہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (۱)

سب تعریف الله تعالیٰ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے (۲) بڑا مہربان نہایت رحم والا (۳) بدلے کے دن (یعنی قیامت) کا مالک ہے (۴) ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں (۵) ہمیں سیدھی (اور سچی) راہ دکھا (۶) اُن لوگوں کی راہ جن پر تو نے انعام کیا ان کی نہیں جن پر غضب کیا گیا اور نہ گمراہوں کی (۷)

 

حدیث مبارکہ

اسلام میں بہتر کام

رسول اللّہﷺسے ایک شخص نے دریافت کیا کہ اسلام میں کون سا کام بہتر ہے؟ تو آپﷺ نے فرمایا: محتاجوں کو کھانا کھلانااور واقف وناواقف کو سلام کرنا۔

(وضاحت: ایک حدیث میں ہے کہ قیامت کی علامات میں ہے کہ انسان صرف اپنے شناسا کو سلام کرے گا اس لیے ہمیں چاہیئے کہ واقف وناواقف سب کو ہی سلام کریں) 
(بخاری شریف کتاب الاستئذان)